Daily Taqat

حلقہ این اے 131میں پی ٹی آئی،ن لیگ کے بینرز کو آگ لگا دی گئی

لاہور: حلقہ این اے 131میں تحریک انصا ف اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے بینرز کو آگ لگا دی گئی ۔
گزشتہ روز نا معلوم افراد نے والٹن روڈ پر واقع پیڈسٹرین برج کے جنگلوں اور اطراف میں لگے ہوئے بینرز کو آگ لگا دی جس سے چھت کی فائبر بھی جل گئی ۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔مذکورہ حلقے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق میدان میںہیں۔
آگ لگادی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »