[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

متوازن اور صحت بخش غذا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ڈپٹی کمشنر قصور

[mashshare]

قصور:   ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،شہریوں کو نیوٹریشن سے بھرپور خوراک کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فوڈ فورٹیفکیشن کیلئے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہیلتھ، ایجوکیشن، سوشل ویلفئیر، فوڈ ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کی مینجر میڈم عنبر، عثمان خان نے بریفنگ دتے ہوئے بتایا کہ روز مرہ خوراک میں وٹامنز اورمنرلز کی کمی کو پورا کرنے کےلئے اضافی وٹامنز اورمنرلزشامل کرنا فوڈفورٹیکیشن کہلاتا ہے، قوت مدافعت میں اضافہ، بچوں مین سیکھنے، بالغ افراد میں کام کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ حکومت پنجاب فلور ملز کو فورٹیفائیڈ آٹا تیار کرنے کےلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے، فلور ملز ایسویسی ایشن کے تمام ممبران حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انہوںنے ہدایت کی کہ فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کی نمائندہ ضلع کے اساتذہ کرام کو تربیت دیں تاکہ وہ متوازن خوراک کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کر سکیں۔

سی ای او ہیلتھ سکول نیوٹریشن سٹاف اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو ہدایت کریں کہ وہ ماﺅں اور زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن سے بھرپور خوراک کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کریں۔

انہوں نے والدین سے کہا کہ صحت سے بھرپور زندگی گزارنے کے لئے فورٹیفائیڈآٹا ،خوردنی تیل اور گھی کے استعمال پر عمل کریں، یقینی بنائیں کہ بچے ناشتہ کرکے سکول جائیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.