بہاولپورواقعی تاریخی ریاست ہے، آسٹریلین ہائی کمشنر

بہاولپور: آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈیسن نے کہا ہے کہ انہیں بہاولپور آنے پر بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔ وہ وفاقی وزیر تعلیم محمد بلیغ الرحمن کی دعوت پر بہاول پور میں بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کی ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ بات ان کے لئے باعث خوشی ہے کہ وزیر تعلیم کی قیادت میں بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم مختلف سےکٹرز میں بہاولپور کی ترقی میں بڑا کردارادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کاروبار کے بہت سے مواقع ہیں اور ہم پاکستان بزنس کمیونٹی کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ بہاولپور واقعی ایک تاریخی ریاست ہے اور انہیں یہ جاننے کا موقع وزیر تعلیم نے فراہم کیا ہے جس کے لیے وہ اُن کی شکر گزار ہےں۔ بہاولپور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین عاطف عزیز چوہدری نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو بتایا کہ سابق ریاست بہاولپور کے حکمران نے تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور تعلیمی ادارے قائم کیے۔ تقریب میں اکنامک فورم کے سےنئر وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا طارق خان، یوسف، قاضی، طارق ملک، ڈاکٹر عمیر ، جمشید کریم، شاہد اقبال، عمر فاروق، منصوراحمد، مرید بھٹہ، خرم خان جبکہ میئر بہاول پور عقیل نجم ہاشمی اور سمیع اللہ چوہدری بھی بطور مہمان شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر وزیر تعلیم محمد بلیغ الرحمن اور چیئرمین اکنامک ڈویلپمنٹ فورم عاطف عزیز چوہدری نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ ہائی کمشنر نے وزیر تعلیم کو تحائف پیش کیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.