Daily Taqat

سپریم کورٹ کا ایک ماہ میں 22پٹرول پمپس کی نیلامی کاتحریری حکم

لاہور : سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر 22پٹرول پمپس کی نیلامی کاتحریری حکم جاری کرتے ہوئے ایل ڈی اے کوحکم دیاہے کہ زیادہ بولی لگانے والوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے22پٹرول پمپ کی نیلامی کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامے میں لکھاگیاہے کہ ایل ڈی اے1ماہ میں پٹرول پمپ کی نیلامی کاعمل مکمل کرے،اس کیلئے ایل ڈی اے پٹرول پمپ کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہاردے جبکہ زیادہ بولی لگانےوالوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کابھی حکم دیاگیاہے۔حکم نامہ کےمطابق لیزپردیئے جانیوالے پٹرول پمپ کامعاہدہ3سال کاہوگا،معاہدے کی مدت 3سال سے بڑھانے کیلئے شرائط پرعمل کرناہوگا،3سال کیلئے مقررکرا ئے کو25فیصد بڑھایاجائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »