Daily Taqat

وزیراعظم کو مولانا سمیع الحق پر حملے اور شہادت کی اطلاع کر دی گئی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو بیجنگ میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر حملے اور ان کی شہادت کی اطلاع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے  جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ مولانا کی سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملہ کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ انہوں نے واقعہ کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »