شام کے دارالحکومت دمشق پرمارٹرگولوں سے حملہ میں کم از کم9 شہری ہلاک اور21زخمی

دمشق: شام کے دار الحکومت دمشق پر مارٹر گولوں سے حملہ میں کم از کم9 شہری ہلاک اور21زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ دار الحکومت کے اولڈ ٹاون کے علاقے باب توما اور شاغور پر کیا گیا ۔مارٹر گولے پھٹنے سے 21 دیگر شہری بھی زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ لندن میں قائم سیرئین آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہاکہ مشرقی شاغورمیں موجود اپوزیشن باغیوں نے گزشتہ نومبرسے دار الحکومت پر حملے تیز کردئیے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.