عاصمہ جہانگیر کو ایشیا کا نوبیل پرائز سمجھے جانے والارامون میگ ایوارڈ بھی دیا گیا
لاہور: معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کئی بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے ۔عاصمہ جہانگیر کی کاوشوں کی بنا ءپر انہیںیونیسکو پرائز، فرنچ لیجن آف آنر اور مارٹن اینیلز ایوارڈ دئیے گئے ۔اس کے علاوہ عاصمہ جہانگیر کو 1995 میں انسانی حقوق پر کام کرنے کی وجہ سے رامون میگ ایوارڈ بھی دیا گیا جسے ایشیا کا نوبیل پرائز تصور کیا جاتا ہے۔انہوںنے اقوام متحدہ کے لیے بطور نمائندہ خصوصی ایران میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے حیثیت سے بھی کام کیا۔