Daily Taqat

وزیر خزانہ سے 10سالوں کے قرضوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں‘ ماضی کے قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے لینے پڑرہے ہیں‘ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر کھا گئے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا ہے۔ وزارت خزانہ سے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں۔ وزارت خزانہ سے پوچھا کہ قرضہ کن منصوبوں
پر خرچ ہوا۔ ماضی کے قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے لینے پڑرہے ہیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم ایک اہم منصوبہ ہے۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے ہماری معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر کھا گئے۔ اورنج لائن ٹرین کے لئے مزید قرض لینا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیے گئے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت پڑ رہی ہے، دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ارب روپے ہوگیا ہے، وزارت خزانہ سے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں، وزارت خزانہ بتائے دس برسوں میں لیا گیا قرضہ کن منصوبوں پر خرچ ہوا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اورنج ٹرین میں تو خسارہ ہے اس کے لیے مزید قرضے لینے ہوں گے۔نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہاسنگ پراجیکٹ سے تعمیراتی صنعت میں ترقی ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »