ٹھوس شواہد کی بنیاد پرخواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عثما ن ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف
عمران خان سے ملاقات کی جس میں عثمان ڈار نے خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت سے قبل اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے غیر ملکی اکاونٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا، خواجہ آصف نے ان بے نامی ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جس کے لیے اہلیہ کے اکاونٹس بھی استعمال ہوئے۔ عثمان ڈار نے عمران خان کو بتایا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کا فرنٹ مین بن کرمنی لانڈرنگ کی جس کے نا قابل تردید دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں اور پی ٹی آئی نے حاصل شدہ دستاویزات میڈیا کو جاری کردی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے، تمام دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.