آصف زرداری سے فضل الرحمن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن آج بلاول ہاس لاہور پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کے رہنما ں کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ملاقات میں آئندہ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیاگیا۔آصف زرداری نے مولانافضل الرحمن کوکیلئے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات سمیت متحدہ مجلس عمل کے مستقبل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری نے گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔جس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پرتبادلہ خیا ل کیاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.