Latest news

یوم عاشور پر چنیوٹ میں لکڑی سے تیار شدہ سنہری رنگ والے آٹھ تعزیوں کا قدیمی جلوس برآمد ہوا

چنیوٹ : چنیوٹ میں150 سالہ قدیمی تعزیوں کا جلوس اندرون و بیرون شہروں سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں کی چنیوٹ آمد تفصیلات کے مطابق یوم عاشور پر چنیوٹ شہر میں لکڑی سے تیار شدہ سنہری رنگ والے آٹھ تعزیوں کا قدیمی جلوس برآمد ہوا یہ تعزیے شہر کے مختلف سے نکالے گئے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے ترکھاناں چوک میں اکٹھے ہوئے۔

لکڑی سے تیار شدہ دلکش اور خوبصورت تعزیے جو کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ کی یاد میں نکالے جاتے ہیں ان تعزیوں کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے ہزاروں زائرین چنیوٹ کا رخ اختیار کرتے ہیں تعزیوں کا یہ قدیمی جلوس 6بجے شام اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظاما ت کئے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.