سستی روٹی اورمیٹرو بس سروس آشیانہ ہاﺅسنگ بھی بڑے کرپشن کے منصوبے ہیں, عمران خان

اسلام آباد :  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سستی روٹی اور میٹرو بس سروس آشیانہ ہاﺅ سنگ   بھی بڑے کرپشن کے منصوبے ہیں‘خاص طور پر اورنج لائن منصوبہ جس کے معاہدے کو چھپا کر رکھا گیا۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آشیانہ کرپشن ہاﺅسنگ اسکیم تو شروعات ہے سستی روٹی اور میٹرو اس سے بھی بڑے کرپشن کے منصوبے ہیں خاص طور پر اورنج لائن منصوبہ جس کے معاہدے کو چھپا کر رکھا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.