Daily Taqat

اصغرخان کیس سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کےوکیل کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعامسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے وکیل کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعامسترد کردی۔پیر کو  چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نےنظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کو روسٹرم پر طلب کیا،جہاں اسلم بیگ نے مو¿قف اختیار کیا کہ انہیں صرف ایک روز قبل اطلاع ملی وہ کیس کی تیاری نہیں کرسکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے کو وقفے کے بعد سنیں گے اس کیس میں التوا نہیں دیا جائےگا۔چیف جسٹس نے اس دوران سابق ایئرمارشل اصغر خان مرحوم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب کیس کا خلاصہ آپ نے دینا ہے ¾اصغر خان کیس 1990 کی انتخابی مہم میں اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل جماعتوں اور رہنماو¿ں میں رقوم کی تقسیم پر مبنی ہے ¾جب یہ معاملہ عدالت میں آیا تو اسے اصغر خان کیس کا نام دیا گیا۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی بیان حلفی میں یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ پیسے مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب سے لیکر بانٹے گئے تھے۔عدالت نے اصغر خان کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کچھ گھنٹوں کےلئے ملتوی کر دی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »