Daily Taqat

اصغرخان کیس سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی کےسامنے پیش

اسلام آباد : اصغر خان کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو طلب کرلیا جس پر مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیصلے میں حکومت کو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کےمطابق کارروائی کریں۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو تحقیقات کےلئے طلب کیا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہونے کےلئے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔ذرائع کے مطابق مرزا اسلم بیگ اور اسد رانی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے احسان صادق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور کمیٹی میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کےلئے ڈائریکٹر لاءعلی شیر جاکھرانی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »