اہم خبرِیں
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ایران ہتھیاروں کا استعمال بند کرے، امریکا کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ،بچہ جاں بحق سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کردی گئی اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان بھارت کا پاکستان پرحملہ ناکام اینٹوں کی مددسے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ ساوتھ ایشین گیمز،3 پاکستانی ایتھلیٹس پر پابندی مذاکرات سے پہلے افغانستان میں امن نہیں ہو سکتا، طالبان سوڈان، فوجی جھڑپوں میں 127 شہری ہلاک بھارت میں گستاخانہ پوسٹ پر مظاہرے،3 افراد جاں بحق مہنگا ئی نے عوام کا تیل نکال دیا، فواد چوہدری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنیب میں پیش آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا، شبلی فراز افتخار الحسن کی وفات، پیپلزپارٹی کا این اے 75 پر میدان خالی نہ... بالی وڈ سپرسٹار سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے کور کمانڈر کانفرنس،ایل او سی کی صورت حال پر غور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم

عمران خان گرفتاریاں کر کے شوق پورا کرلیں،آصف کرمانی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ، پی ٹی آئی دراصل جیرا بلیڈ کی حکومت ہے، غریب  کی جیب کاٹنے کیلئے ان کے ہاتھ میں بلیڈ ہے،عمران خان گرفتاریاں کر کے شوق پورا کرلیں۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ آمد پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا، سابق حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ ہم عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں سمجھتے، دونوں ایک جیسے ہیں، عمران خان کو جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں، گرفتار کر کے اپنا شوق پورا کرلیں۔میڈیا سے گفتگومیں آصف کرمانی نے پی ٹی آئی حکومت کو جیرا بلیڈ کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ جیرا بلیڈ کی حکومت ہے، غریب کی جیب کاٹنے کیلئے ان کے ہاتھ میں بلیڈ ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں ممکنہ پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.