آرمی چیف سے کرغزستان کے میجرجنرل رحیم بردی کی ملاقات

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی،جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، میجر جنرل رحیم بردی نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.