ضمیرفروشی کا آغاز 80کی دہائی میں نااہل وزیراعظم نے کیا، عمران خان کے وکیل شاہد گوندل

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا ہے کہ ضمیر فروشی کا آغاز 80کی دہائی میں نااہل وزیر اعظم نے شروع کیا ، ملک میں تبدیلی پرچی سے آنی چا ہئے ریٹرننگ افسران کو خرید کر نہیں آنی چاہیئے، جن عناصر نے منڈیاں لگائیں ان کا چہرہ بے نقاب ہونا چاہیئے ، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی بھر پور مدد کر ے گی ۔بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ جس طرح سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور ضمیر خریدے گئے اس ضمیر فروشی کا آغاز گاڈ فادر اور اس کے خاندان نے کیا ، چھانگا مانگا میں ضمیر کس طرح خریدے گئے ، ضمیر فروشی کا آغاز 80کی دہائی میں نااہل وزیر اعظم نے شروع کیا ، انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی پرچی سے آنی چا ہئے ریٹرننگ افسران کو خرید کر نہیں آنی چاہیئے، جن عناصر نے منڈیا ں لگائیں ان کا چہرہ بے نقاب ہونا چاہیئے ، ، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی بھر پور مدد کر ے گی ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.