Daily Taqat

چینیوں کوزمینوں کی خریداری سےروکنے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور:  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک ) کے نام پر چینیوں کو مالکانہ حقوق دینے پر زمینوں کی خریداری سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکر دی گئی۔وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی نرم شرائط ملکی مفادات کے خلاف ہیں ، سی پیک کا منصوبہ ملکی سالمیت کے لیے اہم ہے مگر منصوبے کو شروع کرنے کے لیے سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر قوانین نہیں بنائے گئے،سی پیک کی شرائط کے تحت منافع کی 91 فیصد رقم چین کو جبکہ پاکستان کو 9 فیصد ملے گی جو ملکی مفاد کےخلاف ہے۔ دوسری جانب چینیوں کوپاکستان میں زمینوں، جائیدادوں کی خریداری اور مالکانہ حقوق دینے سے نہ روکا گیا تو ملکی سالمیت کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے شرائط معاہدہ جات اور قوانین کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے اور چینیوں کو پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی بجائے پاکستانیوں کو کفیل مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »