Daily Taqat

نوازشریف کیخلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور:  پاکستان عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمے کے لئے درخواست جمع کرائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے پاکستان اور قومی اداروں کو بدنام کیا اور ممبئی حملوں سے متعلق ان کا حالیہ بیان غداری کے مترادف ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »