عوامی تحریک کے دھرنے کو روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور:  اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے سلسلے میں ہونے والے دھرنے کو رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں۔ لاہور ہائی
کورٹ میں دھرنے کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے شہری غلام یاسین کی جانب سے دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر آئینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا اعلان آئین کے آرٹیکل 124 اے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ اس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی بھی مفلوج ہو جائے گی۔درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت سیاسی جماعتوں کو 17 جنوری کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.