Daily Taqat

بغاوت مقد مہ کی درخواست , شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر سابق
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نواز شریف اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو سرل المیڈا سے نوٹس کی تعمیل کروانے کا حکم دیدیا ۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق انٹرویو دیا، جس سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا، شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو دینے میں نواز شریف کی مکمل معاونت کی لہذا عدالت نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی جب کہ عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نواز شریف اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو سرل المیڈا سے نوٹس کی تعمیل کروانے کا حکم دے دیا۔ کسی کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »