Daily Taqat

اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کئے جارہے ہیں : صدر مملکت

اسلام آباد :  صدر مملکت عارف علوی نے بھی اسرائیلی طیارے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کئے جارہے ہیں کئی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت چل رہی ہے پاک ترک تعلقات کی بہتری کےلئے ملاقاتیں کی جائیں گی سعودی عرب کےساتھ بڑی سرمایہ کاری کی بات ہوئی ہے جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیےمنطقی انجام تک پہنچایا جائے ¾وزیر اعظم عمران خان جلد چین جائیں گے  پاک چین سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی جائےگی سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، سندھ کی ترقی کے
لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔اتوار کو صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تین روزہ دورہ پر ترکی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ترکی پاکستان کا اہم دوست ملک ہے اور ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکی جارہا ہوں، اس طرح کے دوروں سے پاک ترک تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔انہوںنے کہاکہ کئی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت چل رہی ہے اور ترکی نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاہم پاک ترک تعلقات کی بہتری کےلئے ملاقاتیں کی جائیں گی۔صدر عارف علوی نے اسرائیلی طیارےکی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جنہوں نے اس حوالے سے رپورٹ دی وہ خود مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کیے جارہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینیوں کا ساتھی رہا ہے، پاکستان کشمیر اور فلسطین میں مظالم کودنیا کے سامنے لایا۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے، اس نے مشکل وقت میں مدد کی، سعودی عرب کےساتھ بڑی سرمایہ کاری کی بات ہوئی ہے۔سعودی صحافی کے قتل سے متعلق انہوںنے کہاکہ جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پچھلے ادوار میں جو معاشی بحران آیا اس میں کم از کم اب سانس لینے کے قابل ہوئے ہیں، ملک کومالی بحران سے نکالنے میں کچھ وقت لگے گا ¾وزیر اعظم عمران خان جلد چین جائیں گے اور پاک چین سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، سندھ کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، صوبے میں زرداری صاحب سے مل کر بہتری لانا چاہتے ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر اتوار کی صبح ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔

اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت استنبول کے نئے تعمیر کئے گئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں دیگر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ترک صدر سمیت دیگر ممالک کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے مطابق صدر مملکت نے عام پرواز سے سفر کیا اور پروٹوکول کے بغیر انہوں نے اپنی سیکورٹی کلیئرنس کرائی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام مسافروں کی طرح لائن میں لگ کر امیگریشن کا عمل مکمل کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »