Daily Taqat

کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا, عسکری قیادت

راولپنڈی: عسکری قیادت نے بڑھتی ہوئی سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا  علاقائی امن واستحکام کےلئے سٹیک ہولڈرز سے تعاون کے دور ان قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے ۔ بدھ کوآئی ایس پی آر کے مطابق 208ویں کور کمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔کانفرنس کے دور ان جیو سٹریٹجک اور سکیورٹی ماحو ل بالخصوص خطے کےلئے سکیورٹی سے متعلق امریکی پالیسیوں کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔آپریشن ردالفساد پر پیشرفت اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔کور کمانڈرزنے کئی سالوں سے انسداد دہشتگردی کےلئے کی جانے والی کوششوں کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان اور خطے دونوں کےلئے پائیدار امن اور استحکام حاصل ہو سکے ۔اجلاس کے شرکاءنے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن کےلئے نقصان دہ ہیں تاہم ان خلاف ورزیوں یا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا موثر انداز میں جواب دیا جائیگا ۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کےلئے دیگر سٹیک ہولڈر زکے ساتھ تعاون کے عمل کے دور ان قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »