انوشہ رحمن عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ
اسلام آباد: وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورہ پر ڈیوس روانہ ہو گئیں۔ پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری دورہ کے شیڈول کے مطابق وزیر مملکت دورہ کے دوران انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سے متعلقہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔ عالمی اقتصادی فورم کے رابطہ کار راہداریوں، ڈیجیٹل سوک سپیس کے تحفظ، پرائیویسی و سیکورٹی، ڈیجیٹل سپیس کا تحفظ، معاشرہ کی اقدار کی فراہمی کیلئے لیوریجنگ ڈیجیٹل جیسے موضوعات پر دنیا بھر سے آئے مقررین اور رہنماﺅں کے ساتھ بطور پینلسٹ خطاب کریں گی۔ توقع ہے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے تین ہزار سے زائد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بااثر قائدین کی توجہ مبذول ہو گی۔ انوشہ رحمن آئی سی ٹی کے دور میں پاکستان کی کامیابیوں کا جائزہ پیش کرینگی اور پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل کیلئے اس شعبہ میں جاری ترقی کیلئے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گی۔ اقوام متحدہ کے ٹیلی کمیونیکیشن کے خصوصی ادارے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے سیکرٹری جنرل نے وزیر مملکت کو براڈ بینڈ کمیشن برائے پائیدار ترقی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے جو کہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران منعقد ہو رہا ہے جو کہ آئی ٹی یو اور یونیسکو کا آئی سی ٹی براڈ بینڈ کنکٹیویٹی اور ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اقدامات کے فروغ کا ایک مشترکہ قدم ہے۔ انوشہ رحمن جولائی 2016ءسے براڈ بینڈ کمیشن کی کمشنر ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن کے دوران وزیر مملکت عالمی ٹیکنالوجی کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1