Daily Taqat

وزیرا عظم کا اعلان پاکستان کو قحط سال سے بچانے کا نقطہ آغاز ہے ، ذوالفقار چیمہ

فیصل آباد:  ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری نادر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ وزیر ا عظم عمران خان کی ڈیمز بنانے کے لئے شروع کی جانے والی فنڈز ریزنگ مہم میں پی ٹی آئی کارکنان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔ وزیرا عظم کا اعلان پاکستان کو قحط سال سے بچانے کا نقطہ آغاز ہے ۔ اس میں پوری قوم کو قومی جذبہ سے سرشار ہو کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔

اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جارہی ہے بلکہ یہ ملک و قوم کی خدمت اور بہتری کے لئے انقلابی قدم ہے ۔ ڈیموں کی تعمیر سے وطن عزیز میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی۔ انہوں نے کہا کہموجودہ حکومت ڈیموں کی تعمیر سمیت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ان منصوبے کے بارے افوائیں پھیلانے والے ملک دشمن ہیں ۔ ڈیموں کی تعمیر اورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازعہ بنانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں اس لئے سی پیک اور ڈیموں پر سیاست کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »