Daily Taqat

ملک میں مہنگائی کے ساتھ غربت میں بھی اضافہ ہورہا ہے امیر امیر ترہو رہا ہے، اداکارہ مدیحہ شاہ

لاہور:  معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے ساتھ غربت میں بھی اضافہ ہورہا ہے امیر امیر ترہو رہا ہے جبکہ غریب کو پوچھنے ولا کوئی بھی نہیں ،دنیا کے کسی بھی معاشرے میں یہ حالات پیدا ہوجائیں تو صاحب ثروت لوگوں کو آگے بڑھ کر ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے غریب لوگوں کی فلاح و بہود کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمیں سب کچھ حکومت پر نہیں ڈال دینا چاہیے بلکہ معاشرے کو بھی اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ غربت کے خاتمے کے لئے جہاں اجتماعی کردار نبھانے کی ضرورت ہے وہیں ہمیں اپنے اردگرد مستحق لوگوں کے لئے انفرادی طو رپر بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات دلی تسکین کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی خوش آئند ہے کہ پاکستان میں بہت سی شخصیات فلاحی تنظیمیں چلا رہی ہیں جن کے فلاحی کاموں کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »