Daily Taqat

کراچی‘ سفاری پارک کی 30ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے محکمہ ریونیو ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں سفاری پارک کی 30 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت.عدالت نے سفاری پارک کی اراضی پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ کمرہ عدالت میں وکیل کے ایم سی کا۔کہنا تھا کہ سفاری پارک کی 30 ایکڑ اراضی 1970 میں کے ایم سی کے حق میں الاٹ ہوئی تھی ۔ محکمہ ریونیو بورڈ نے کے ایم سی کا موقف سنے بغیر الاٹمنٹ منسوخ کردی تھی ۔ عدالت نے وکیل کے ایم سی کے دلائل سننے کہ بعد حمکمہ ریونیو، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »