طاہرالقادری کےجلسے میں ایک دوسرے پرلعنتیں بھیجنے والے سارے لعنتی اکٹھے تھے, راناثناءاللہ

فیصل آباد: وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے سارے لعنتی اکٹھے تھے۔ صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار کی سیاست کررہی ہے ¾ افراتفری، انتشار اور عدم استحکام ان کا ایجنڈا ہے ¾ ساڑھے 4 سال میں ان سب کے پاس کوئی ایشو نہیں تھا، لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھی انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کو موضوع بنا کر اپنی اپنی سیاست چمکائی اور جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے سارے لعنتی اکٹھے تھے، ان کا کام ڈیڈ لائن پہ ڈیڈ لائن دینا ہے۔صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جلسے میں عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنت پر لعنت بھیجی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مال روڈ کی خالی کرسیاں ان پر لعنت بھیج رہی تھیں جبکہ ان کے اس بیان کے جواب میں اب 21 کروڑ عوام ان پر لعنتیں بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین اور پارلیمنٹ ہمیشہ سرخرو ہوگی ¾ اس ملک میں قانون و آئین اور جمہوریت بھی رہے گی، شیخ رشید کو چاہئے کہ وہ اب اپنی توجہ انتخابات پر دیں ابھی ان کے پاس وقت ہے ¾ اگر اس بار انہیں عوام نے مسترد کردیا تو انہیں دھاندلی کا شور مچانے کا بھی موقع نہیں دیں گے، 2018 کے انتخابات میں ایک طرف انتشار اور دوسری طرف ترقی کی سیاست کھڑی ہوگی خیر کی قوتیں کامیاب ہوں گی اور شر وانتشار کی قوتیں ناکامی کا منہ دیکھیں گی۔سپریم کورٹ کے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے بیرئیرز ہٹانے کے حکم پر وزیرقانون نے کہا کہ کوئی عام شہری رکاوٹیں یا بیریئرز نہیں لگا سکتا یہ کام پولیس کا ہے ¾کسی کی جان کو خطرہ ہوتو پولیس رکاوٹیں کھڑی کرسکتی ہے اور موجودہ وقت میں شریف خاندان کے ہرفرد کی جان خطرے میں ہے اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو اس حوالے سے تمام رپورٹیں عدالت میں پیش کرسکتے ہیں۔ حمزہ شہباز کے حوالے سے چیف جسٹس کے ریمارکس پر افسوس ہوا ¾ایسے ریمارکس سیاستدانوں کے بارے میں نہیں ہونے چاہئے۔زینب قتل کیس کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کیس کی تفتیش تمام ایجنسیاں کررہی ہیں جن میں پولیس سمیت سول و عسکری ایجنسیز بھی شامل ہیں ¾ اب تک 800 سے زائد افراد کا ڈی این اے لیا جاچکا ہے ہمیں پوری امید ہے کہ زینب کے قاتل درندے کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگاتاہم اس کے لئے پولیس کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.