Daily Taqat

بہاولنگر: پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے چہلم کے سلسلہ تمام انتظامات مکمل

بہاولنگر : پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں چہلم کے سلسلہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔چہلم کے سلسلہ میں برآمد ہو نے والے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سر کل مہر محمد وسیم نے پاکستان میڈیا کو نسل (رجسٹر ڈ ) ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے عہد یداران و ممبران سے ملاقات کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کو نسل (رجسٹر ڈ ) ڈسٹرکٹ بہاولنگر محمد رفیق رحمانی اور جنرل سیکرٹری رانا محمد اظہر کی قیادت میں پاکستان میڈیا کو نسل (رجسٹر ڈ ) ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے ایک وفد نے ڈی ایس پی صدر سر کل مہر محمد وسیم سے ملاقات کی۔اور پاکستان میڈیا کونسل کا محرم الحرام کے حوالے سے خصو صی سپلمنٹ اور پر یس کوریج کی کٹنگ پیش کی ۔اس مو قع پر ڈی ایس پی صدر سر کل مہر محمد وسیم نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں چہلم کے سلسلہ میں برآمد ہو نے والے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل بہاولنگر چہلم کے 3 جلوس برآمد ہو نگے ۔جامعة الزارہ سے برآمد ہو نے والے جلوس کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویثرن عابد حمید جبکہ مر کزی امام بارگاہ سے برآمد ہو نے والے جلوس کی نگرانی ڈی ایس پی صدر سر کل مہر محمد وسیم اور تخت محل سے برآمد ہو نے والے جلوس کی نگرانی ڈی ایس پی صدر سر کل چشتیاں کریں گے ۔

اسی طرح بہاولنگر براامد ہو نے والے جلوسوں کے دوران 2 مجالس بھی منعقد ہو نگی ۔ڈی ایس پی صدر سر کل بہاولنگر نے پاکستان میڈیا کو نسل کے عہد ید اران و ممبران کا پو لیس کے سا تھ تعاﺅن پر شکر یہ بھی ادا کیا ۔ملاقات میںایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کو نسل راجہ کو کب افتخار جنجوعہ اور سنیئر نائب پاکستان میڈیا کو نسل صدر بہاولنگر شیخ محمد سلیم و دیگر عہد یدارن و ممبران نے بھی شر کت کی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »