القاعدہ تنظیم داعشی جنگجوﺅں کواپنی صفوں میں بھرتی کررہی ہے، برطانوی ذرائع

لندن:  برطانوی ذرائع نے انکشاف کیا  ہے کہ القاعدہ تنظیم داعش کی نام نہاد ریاست کے ڈھیر ہو جانے کے بعد داعش کے جنگجووں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کیلئے پھسلا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے داعش کے جنگجووں کو بھرتی کرنے کیلئے دو مقامات سے مہم کا آغاز کیا، ان میں پہلا ملک الجزائر اور دوسرا شام ہے۔اخبار نے الجزائر کے مقامی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الجزائر میں داعش تنظیم کے10 جنگجوو¿ں نے اگست 2017 میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کر لی۔ ادھر شام میں اس مہم کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں کیا گیا۔ ابھی تک متعلقہ ممالک کی فہرست میں آنے والے نام یمن ، افغانستان ، عراق اور شام ہیں۔داعش سے منتقل ہو کر القاعدہ میں شمولیت کی وجوہات میں داعش تنظیم کے اپنی اراضی سے محروم ہونے اور اسکے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی روپوشی کے علاوہ داعش تنظیم کے جنگجووں کو اپنے سربراہوں کی طرف سے درپیش بدترین سلوک شامل ہے۔ دوسری جانب یورپی سکیورٹی ادارے اس نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تا کہ مستقبل میں اس کے خطرے کو جانا جا سکے۔

مغربی ممالک کے انٹیلیجنس اداروں کو داعش تنظیم کے خاتمے کی حقیقت کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ وہ داعش کی نام نہاد ریاست کے ڈھیر ہوجانے کے باوجود تنظیم کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.