Daily Taqat

احسن اقبال نفرت کی سیاست کا شکار بنے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  احسن اقبال نفرتوں کی سیاست کے فروغ کا شکار بنے ہیں ¾وہ اکثر کہتے رہے ہیں کہ ایسی سیاست نہ کی جائے ۔طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے 20سے 22 سال نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ضرورت پڑی تو انہیںڈسٹرکٹ ہسپتال ناروال سے لاہور بھی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »