Daily Taqat

احسن اقبال کو دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت،احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں، غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر احسن اقبال کو دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں۔ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی فواد 
چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اس سیاست پرلعنت بھیجتے ہیں جواقامے جنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تجربے کے نام پرشریفوں نے درباری اور دربان قوم پرمسلط کئے، قوم ان کے تجربے اور سیاست دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کا انتخاب اورمستقبل کے وزیراعظم ہیں، اللہ پاک کے فضل سے اب اس ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے، احسن اقبال اقامہ چھوڑیں سیاست ہم سکھا دیں گے۔
فواد چوہدری

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »