Daily Taqat

احسن اقبال پر حملہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے‘ وفاقی وزیرقانون و انصاف

لاہور:  وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ، (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ،عوام با شعور ہیںاور وہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے صحیح فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔ وزیر قانون نے مزید کہا کہ احسن اقبال اور ان کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں ۔احسن اقبال سیاست کا روشن ستاہ ہیں اور وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ سیاست میں کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ احسن اقبال پر حملہ جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے ۔ یہ اقدام انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سامنے ہر رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے ۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ایک شخص کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے لیکن عوام آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »