Daily Taqat

احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کےملزم کاساتھی گرفتار

نارووال : نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ایک ساتھی گرفتارکرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عظیم، عابد حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچا تھا  واقعہ کے بعد عظیم جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا  گرفتار ملزم عظیم منظور پورہ کا رہائشی ہے۔اس سے قبل گرفتار ملزم عابد نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا ¾یہ فیصلہ میرا ذاتی تھاجس میں اور کوئی شریک نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ احسن اقبال کی کنجروڑ میں کارنر میٹنگ ختم ہونے کے بعد رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »