افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکا،5 افراد ہلاک ،7 زخمی

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں5افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے،افغان حکام کے مطابق شیرازیہ سٹیڈیم میں حکومت کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا تھا ابھی لوگوں کی آمد جاری تھی کہ سٹیڈیم کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،افغان حکام کا کہناتھا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش بمبار نے کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.