افغان طالبان کیلئے مذاکرات کی میزاورکابل حکومت میں جگہ موجود ہے، امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز

اسلام آباد : قائم مقام معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے لئے مذاکرات کی میز اور کابل حکومت میں جگہ موجود ہے، لیکن بندوق کے ذریعے کوئی بات نہیں مانیں گے، پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، ان دہشت گردوں سے بھی لڑیں گے جو پاکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسند وں کی حمایت نہیں کرتا ، امریکا چاہتاہے کہ پاکستان میں افغان طالبان(باقی صفحہ7بقیہ نمبر 14)
اورحقانی نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہیں نہ ملیں۔ایلس ویلز نے کہا کہ اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر داعش کی مدد کا الزام بے بنیاد ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ طالبان افغانستان کے 43 فیصد حصے پر قابض ہیں، حقیقت میں ان کا کنٹرول ملک کے صرف 12 فیصد حصے تک ہے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ایشیاء فاو¿نڈیشن کے سروے کے مطابق صرف 5 فیصد افغان آبادی طالبان کی حامی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.