Daily Taqat

افغان انٹیلی جنس کابل میں داعش کے آٹھ کارندے گرفتارکرنے کا دعویٰ

کابل: افغان عہدیداروں نے کہا ہے کہ انٹیلی جینس کے قومی ادارے نے دار الحکومت کابل میں داعش کے 8 کارندے گرفتار کر لیے ۔ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی کے نیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ان افراد کو شہر کے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاریاں کابل میں افغان فوجی اکیڈمی پر داعش کے پانچ بھاری طور پر مسلح خود کش بمباروں کے اس حملے کے دوران عمل میں آئیں۔

ہیں جس میں11 فوجی ہلاک اور 16 دوسرے زخمی ہوئے تھے،ان اچانک چھاپوں کے نتیجے میں انٹیلی جینس کا ادارہ کابل کے قلعہ الولید کے مضافاتی علاقے میں داعش کے ایک محفوظ مکان تک بھی پہنچا تھا جو جو دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹوں سے بھرا ہوا تھا۔عہدےد اروں نے بتایا کہ افغان فورسز فوجی اکیڈمی پر حملے کے دوران گرفتار کئے گئے ایک شورش پسند سے حاصل کی گئی معلومات کی مدد سے اس احاطے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »