مشیرقومی سلامتی سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد :  مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے‘ خطے میں پائیدار امن کے لئے تعاون پر مبنی فریم ورک پر کام کرنے کا اعادہ کیا‘ دونوں ممالک کو لاحق مشترکہ خطرات اور مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ منگل کو مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان میں ایر ان کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعلقات مزید بہتر بنانے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات‘ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کو لاحق مشترکہ خطرات اور مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے لئے تعاون پر مبنی فریم ورک پر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ (ن غ)


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.