Daily Taqat

ولید اقبال کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، آئند
دو سے تین روز تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق این اے 131 سے ٹکٹ کے خواہشمند اور پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ولید اقبال کو پارٹی وابستگی کی وجہ سے وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ولید اقبال کو نعیم الحق اور عون چوہدری سمیت دیگر رہنماﺅں کی جانب سے رابطہ کر کے پارٹی فیصلے کے متعلق آگاہ بھی کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ولید اقبال عام انتخابات اور ضمی انتخاب میں بھی این اے 131 کا الیکشن لڑنے کے لئے تیار تھے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »