مجلس عاملہ سے خطاب کے دوران نواز شریف جذباتی ہو گئے

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی کی مجالس عاملہ سے خطاب کے دوران جذباتی ہو گئے اور”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے لگوانے شروع کر دیئے لیگی کارکنان بھی نواز شریف کے نعروں کا پرجوش جواب دیتے رہے، نواز شریف اپنی تقریر کے دوران کارکنان کو غیر ضرور نعرے بازی سے روکتے رہے اور بار بار تقریر کے دوران کارکنان کو مخاطب کر کے کہتے رہے کہ اگر وہ غیر ضروری نعرے لگائیں گے تو میں تقریر کروں گا۔ نواز شریف نے اپنی تقریر کا اختتام بھی”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے لگوا کر کیا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.