قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بادامی باغ میں کارروائی ،رائیونڈ بم دھماکے کےخود کش حملہ آور کے سہولت کارگرفتار

لاہور:  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ بم دھماکے کے خود کش حملہ آور کے سہولت کار چچا سمیت 4افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، ابتدائی تحقیقات میں خود کش حملہ آور کے لاہور آکر چچا کے پاس ٹھہرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حساس اداروں نے لاہور کے علاقہ بادامی میں کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لیا جن میں خود کش حملہ آور کا چچا سید غازی شاہ، بیٹا قوی شاہ سمیت دو نامعلوم افراد شامل ہیں جنہیں تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا حقیقی نام سید نصیب شاہ ہے جبکہ کور نام حافظ جواد تھا۔خود کش حملہ آور شانگلہ سوات کا رہنے والا اور اسکا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خود کش حملہ آور لاہور آکر چچا کے پاس ٹھہرا تھا جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہےں۔واضح رہے کہ رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب چیک پوسٹ پر ہونیوالے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11افراد شہید جبکہ 30سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.