Daily Taqat

احتساب عدالت نے سابق مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی ملک سے باہرجانےکی درخواست منظورکرلی

کراچی:  کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور کرلی ہے ۔جمعہ کواحتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین پیش ہوئے۔ڈاکٹرعاصم حسین کی 10 سے 27 مئی تک ملک سے باہرجانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔بعد ازاں ذرائئع سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ الزمات کی سیاست کرنا ایم کیو ایم کہ فطرت میں شامل ہے ۔ میڈیکل کالجز کی تحقیقات سے ایف آئی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »