Daily Taqat

نوازشریف کےبیانیے نے (ن) لیگ کے قلعہ پنجاب میں دراڑڈال دی، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے نے (ن) لیگ کے قلعہ پنجاب میں دراڑ ڈال دی،جلد کرپشن، سازش کے اینٹ گارے سے بنی ہوئی یہ سیاسی عمارت ملبے کا ڈھیر بنے گی۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ میں سیاسی اجنبی نواز شریف کا مجھے کیوں نکالا” کا بیانیہ پٹ چکا چےئرمین سینٹ کا الیکشن آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے مطابق ہوا تو ن لیگ شکست کھائے گی۔ سینٹ الیکشن میں کروڑوں سے بھاوشروع ہوا جو چئیرمین سینٹ کے لئے اربوں تک جائے گا، پہلی بار فیصلہ آذاد امیدوار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا برتر آئینی ادارہ ریاست کے تمام ستونوں کے درمیان توازن کیلئے قائم کیا گیا تھا مگر افسوس اسے کھرب پتیوں کا گپ شپ کلب بنائے جانے کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کردار ہمیشہ کی طرح ایک اپاہج والا رہاجو الیکشن بھی اس نظام اور اس ساخت کے الیکشن کمیشن کے تحت ہوگا نااہل، قاتل، ٹیکس چور جیت کر آئیں گے اور حکومت بنائیں گے الیکشن کمیشن کے موجودہ ذمہ داران نے ادارے کو موثر ، آزاد خود مختاربنانے کی بجائے مصلحت خاموشی اور عافیت سے کام لیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2013 میں انتخابی اصلاحات آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لئے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کیا تھا اور کہا تھا انتخابی نظام کو آئین کے تابع کرنا ہوگا حقیقی جمہوریت لانے اور پارلیمنٹ میں عوام کے اصلی نمائندے بٹھانے کے لئے اول تا آخر انتخابی نظام العمل کو بدلنا ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »