Daily Taqat

نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6کےتحت دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمدنواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کیلئے دائردرخواستیں ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کر دیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ دائر کرنے کیلئے دائر مختلف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق 16مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں جبکہ درخواست گزاروں کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کےخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی اس لئے عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت عالیہ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواستوں پر 16 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »