قومی شاہراﺅں پرحادثات میں40فیصد کمی آئی ہے‘جنید انوارچوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں قومی شاہراﺅں پر حادثات میں40فیصد کمی آئی ہے،2016میں قومی شاہراﺅں پر758حادثات ہوئے جن میں545افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں2017میں قومی شاہراﺅں پر428حادثات ہوئے جن میں428افراد جاں بحق ہوئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خالدہ منصور اور سید افتخار الحسن شاہ کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت انوار چوہدری نے کہا کہ موٹروے پولیس نے شاہراﺅں پر ٹریفک کی بحالی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔موٹروے پولیس ہمارا قابل فخر ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016کے مقابلے میں2017میں قومی شاہراﺅں پر حادثات میں تقریبا 40فیصد کمی آئی ہے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ اوور سپیڈنگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے موٹروے پولیس اور دیگر ادارے اقدامات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں محترمہ خالدہ منصور اور سید افتخار الحسن شاہ نے توجہ مبذول نوٹس پر بتایا کہ قومی شاہراﺅں پر ڈمپر اور ٹرکوں کی ڈرائیونگ جلد بازی اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.