Daily Taqat

پچاس سالہ شخص کی مبینہ طورپرچھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

وہاڑی:   پچاس سالہ شخص کی مبینہ طورپرچھ سالہ بچی سے مبینہ طورپر زیادتی کی کوشش،بچی کی چیخ وپکارپرلوگوں نے ملزم کوموقع سے پکڑکرخوب چھترول کی اور بعد ازاں پولیس تھانہ سٹی کے حولہ کردیا۔تھانہ سٹی کی حوالات میں بندملزم کادماغی توازن درست معلوم نہیں ہوتاہے۔واقعات کے مطابق فیصل آبادسے ننھیال آئی ہوئی چھ سالہ بچی مبینہ طورپرگھرسے کھیلنے کیلئے باہرنکلی توپچاس سالہ مبینہ ملزم نے ورغلاکربچی کوویرانے لے جاکرزیادتی کی کوشش کی بچی کی چیخ وپکارپرلوگوں نے ملزم کوموقع پرپکڑکرچھترول کرنے کے بعدپولیس تھانہ سٹی کے حوالہ کردیا۔بچی کومیڈیکل کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردیاگیا۔جبکہ ڈی ایس پی صدرسردارظفراقبال ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرمنورحسین مگسی،ایم ایس ڈاکٹر محمدفاروق ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچ گئے ڈی ایس پی صدرسردارظفراقبال ڈوگرنے بتایاکہ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیاہے اورمزیدتفتیش کی جارہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »