Daily Taqat

یمن میں 4 لاکھ بچے غذائی قلت کاشکار ہیں ،اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں 4لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے ۔عرب اتحاد نے بین الاقوامی دباو پرحوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالخلافہ ریاض پر بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کے ردعمل پر 3 ہفتوں کے لئے یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی گزشتہ سال نومبرمیں ناکہ بندی کر دی تھی۔یمن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد حدیبیہ بندرگاہ بند نہ کرے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »