Daily Taqat

عافیہ صدیقی کو واپس لانے کو کوشش کریں گے : شاہ محمود قریشی

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں، مقبوضہ کشمیرمیں مقامی سیاسی تحریک اورانسانی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الااضحی کی نماز کے بعد ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی مشکلات اور ان کے خاندان کے کرب کا احساس ہے مگر قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے، کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔

صدارتی انتخاب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت اور سوچ سمجھ کر پیش کیا ہوگا، وہ نظریاتی سیاست کے محافظ ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ان کا نام واپس لینے کے لیے پیپلز پارٹی پر دباو ڈال رہی ہے۔ اعتزاز احسن کا نام واپس لیاگیا تو نظریاتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں، مقبوضہ کشمیرمیں مقامی سیاسی تحریک اورانسانی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈریٹی کے لائحہ عمل کے تحت اپنے باہمی معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امن و استحکام کی خواہاں ہے اور افغانستان اور پاکستان کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان اور افغانستان نے مل بیٹھ کر اپنے چیلنجوں پر غور کیا ہے اور ایک راستہ ایک میکانزم تلاش کیا ہے۔ اس کے پانچ ٹریک پر چلتے ہوئے ہم کوشش کریں گے کہ باہمی احترام کے رشتہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے پیش رفت کریں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »