Daily Taqat

سرگودھا میں بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گرکر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سرگودھا: سرگودھا کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع  کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاو¿ں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فورا موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »