سابق ایس ایس پی ملیرپرمشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت کرلی گئی

کراچی : سابق ایس ایس پی ملیرپرمشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت کرلی گئی۔ سابق ایس ایس پی ملیرراو انوارپر16 جنوری کو ملیر لنک روڈ پر مشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ گل سعید ولد انعام گل کے نام سے کرلی گئی ، ہلاک ہونے والا شخص اورنگی ٹاو¿ن میں مکان نمبراے47 محلہ فرید کالونی سیکٹر10 کراچی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق پشاور سے ہے۔ دوسری جانب شناخت کیے جانے والے شخص کے ساتھ مارے جانے والے دیگر2 افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ راو انوار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دفترسے گھرجا رہے تھے ملیرلنک روڈ پران کی بکتربند گاڑی پرخود کش حملہ ہوا تھا جب کہ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان علی خواجہ اورسی ٹی ڈی کے افسران کی جانب سے جائے وقوع کے جائزہ کے بعد حملے پر تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.